کویت سیٹی19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت کی وزارت داخلہ نے ایک اپیل عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ابدالی سیل سے وابستہ مطلوب مجرموں کے وارنٹ گرفتاری اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔عدالت نے ان مطلوب مجرموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔وزارت داخلہ نے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مجرموں سے متعلق کسی بھی اطلاع کے بارے میں سکیورٹی فورسز کو مطلع کریں۔ان کی گرفتاری میں معاونت کے لیے 112 پر اطلاع دیں یا نزدیک ترین پولیس اسٹیشن جا کر بتائیں۔وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو لوگ بھی مجرموں کے ساتھ معاونت کے قصور وار پائے جائیں گے،انھیں دو سال قید اور دو ہزار دینار تک جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔